May 5, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 26

قِيلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ قَالَ يَا لَيْتَ قَوْمِي يَعْلَمُونَ

(آخرکار بستی والوں نے اُس کو قتل کر دیا، اور اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اُس سے) کہا گیا کہ : ’’ جنت میں داخل ہوجاؤ۔‘‘ اُس نے (جنت کی نعمتیں دیکھ کر) کہا کہ : ’’ کاش ! میری قوم کو معلوم ہوجائے

آیت ۲۶   قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّۃَ: ’’کہہ دیا گیا کہ تم داخل ہو جاؤ جنت میں !‘‘

        وہ شخص چونکہ اللہ کی راہ کا مقتول تھا، اس لیے جنت تو گویا اس کے انتظار میں تھی۔ شہادت کے رتبے پر فائز ہو جانے والے خوش قسمت لوگوں کو جنت میں داخلے کے لیے روزِ حشر کا انتظار نہیں کرنا پڑتا، بلکہ جس لمحے ایسے کسی مؤمن کی شہادت ہوتی ہے اسی لمحے اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

        قَالَ یٰـلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَ: ’’اس نے کہا :کاش میری قوم کو معلوم ہو جاتا۔‘‘ 

UP
X
<>