May 5, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 36

سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنبِتُ الأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لا يَعْلَمُونَ

پاک ہے وہ ذات جس نے ہر چیز کے جوڑے جوڑے پیدا کئے ہیں ، اُس پیداوار کے بھی جو زمین اُگاتی ہے، اور خود ان انسانوں کے بھی، اور اُن چیزوں کے بھی جنہیں یہ لوگ (ابھی) جانتے تک نہیں ہیں

آیت ۳۶   سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ کُلَّہَا: ’’ پاک ہے وہ ذات جس نے پیدا کیا ہے تمام جوڑوں کو‘‘

        ممِمَّا تُنْبِتُ الْاَرْضُ وَمِنْ اَنْفُسِہِمْ وَمِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ: ’’اُس میں سے بھی جو زمین اُگاتی ہے، اور خود ان کی اپنی جانوں سے بھی اور اُس میں سے بھی جن کے بارے میں یہ نہیں جانتے۔‘‘

        زمین سے اُگنے والے سب نباتات بھی جوڑوں کی شکل میں ہیں، انسانوں کی تخلیق بھی جوڑوں کی صورت میں ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ کی بہت سی دوسری مخلوقات بھی جوڑوں کی شکل میں ہیں جن کے بارے میں انسان ابھی جانتا بھی نہیں ہے۔ 

UP
X
<>