May 5, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 37

وَآيَةٌ لَّهُمْ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُم مُّظْلِمُونَ

اور ان کیلئے ایک اور نشانی رات ہے۔ ہم اُس پر سے دن کا چھلکا اُتار لیتے ہیں تو وہ یکایک اندھیرے میں رہ جاتے ہیں

آیت ۳۷   وَاٰیَۃٌ لَّہُمُ الَّیْلُ نَسْلَخُ مِنْہُ النَّہَارَ فَاِذَا ہُمْ مُّظْلِمُوْنَ: ’’اور ان کے لیے ایک نشانی رات بھی ہے، ہم کھینچ لیتے ہیں اُس سے دن کو، تو اُس وقت یہ اندھیرے میں رہ جاتے ہیں۔‘‘

        یہ ایسے ہے جیسے ایک سیاہ چادر بچھی ہو، جسے ایک چمکدار چادر نے ڈھانپ رکھا ہو۔ پھر اوپر والی سفید اور چمکدار چادر کھینچ لی جائے اور نیچے سے سیاہ چادر نمودار ہو جائے۔ 

UP
X
<>