May 3, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 42

لا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلا مِنْ خَلْفِهِ تَنزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ

جس تک باطل کی کوئی رسائی نہیں ہے، نہ اُس کے آگے سے، نہ اُس کے پیچھے سے۔ یہ اُس ذات کی طرف سے اُتاری جارہی ہے جو حکمت کا مالک ہے، تمام تر تعریفیں اُسی کی طرف لوٹتی ہیں

آیت ۴۲:  لَّا یَاْتِیْہِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَلَا مِنْ خَلْفِہٖ: ’’باطل اس پر حملہ آور ہو ہی نہیں سکتا، نہ اس کے سامنے سے اورنہ ہی اس کے پیچھے سے۔‘‘

        اس دورئہ ترجمہ قرآن کے دوران بار بار میں مثالیں دیتا رہا ہوں کہ قرآن کس طرح اپنی حفاظت کرتا ہے اور کس طرح ان لوگوں کے عزائم کو ناکام بناتاہے جو اس کی آیات کو اپنے مفادات کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں یا کسی آیت کی تعبیر اپنی مرضی سے کرنا چاہتے ہیں۔

         تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَکِیْمٍ حَمِیْدٍ : ’’اس کا اتارا جانا ہے ایک حکیم اور حمید ہستی کی طرف سے۔‘‘

UP
X
<>