April 26, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 7

الَّذِينَ لا يُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُم بِالآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ

جو زکوٰۃ ادا نہیں کرتے، اور اُن کا حال یہ ہے کہ آخرت کے وہ بالکل ہی منکر ہیں

آیت ۷:  الَّذِیْنَ لَا یُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ: ’’وہ لوگ جو خود کو پاک کرنے کی کوشش نہیں کرتے‘‘

        یہاں یہ نکتہ قابل توجہ ہے کہ حضور کے مکی دور میں زکوٰۃ کا کوئی نظام نہیں تھا۔ یہ نظام تو ہجرت کے بعد مدینہ میں جا کر قائم ہوا تھا۔ چنانچہ اگر لفظ زکوٰۃ مکی سورتوں میں آئے تو اس کے لغوی معنی مراد لیے جاتے ہیں۔ لفظ زکوٰۃ کے لغوی معنی چونکہ پاکیزگی کے ہیں اس لیے اس جملے کا مفہوم یہی ہو گا کہ جو لوگ اپنے تزکیۂ نفس کی کوشش نہیں کرتے۔

         وَہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ ہُمْ کٰفِرُوْنَ : ’’اور وہ آخرت کے منکر ہیں۔‘‘

UP
X
<>