May 6, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 34 ayat 13

لِتَسْتَوُوا عَلَى ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ

تاکہ تم اُن کی پشت پر چڑھو، پھر جب اُن پر چڑھ کر بیٹھ جاؤ تو اپنے پروردگار کی نعمت کو یاد کرو، اور یہ کہو کہ : ’’ پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں دے دیا، ورنہ ہم میں یہ طاقت نہیں تھی کہ اس کو قابو میں لاسکتے

آیت ۱۳:  لِتَسْتَوٗا عَلٰی ظُہُوْرِہٖ: ’’تا کہ تم جم کر بیٹھو ان کی پیٹھوں پر‘‘

           ثُمَّ تَذْکُرُوْا نِعْمَۃَ رَبِّکُمْ اِذَا اسْتَوَیْتُمْ عَلَیْہِ: ’’پھر اپنے رب کے انعام کا ذکر کروجب کہ تم ان کے اوپر جم کر بیٹھ جاؤ‘‘

           وَتَقُوْلُوْا سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ: ’’اور تم کہو کہ پاک ہے وہ ذات جس نے ان (سواریوں) کو ہمارے بس میں کر دیا ہے‘ اور ہم تو انہیں قابو میں لانے والے نہیں تھے۔‘‘

UP
X
<>