May 6, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 17

وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمَنِ مَثَلاً ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ

حالانکہ ان میں سے کسی کو جب اُس (بیٹی) کی (ولادت) کی خوشخبری دی جاتی ہے جو اُس نے خدائے رحمن کی طرف منسوب کر رکھی ہے تو اُس کا چہرہ سیا ہ پڑ جاتا ہے، اور وہ دل ہی دل میں گھٹتا رہتا ہے

آیت ۱۷:  وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُہُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا: ’’اور جب ان میں سے کسی کو اُس کی بشارت دی جاتی ہے جس کی مثال وہ رحمان کے لیے بیان کرتا ہے‘‘

          وہ بڑی بے شرمی سے اللہ تعالیٰ کے ساتھ بیٹیاں منسوب کرتے ہیں‘ لیکن جب خود ان میں سے کسی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اُس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے :

           ظَلَّ وَجْہُہٗ مُسْوَدًّا وَّہُوَ کَظِیْمٌ : ’’تواس کے چہرے پر سیاہی چھا جاتی ہے اور وہ غم کے گھونٹ پی رہا ہوتا ہے۔‘‘

UP
X
<>