May 6, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 19

وَجَعَلُوا الْمَلائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَنِ إِنَاثًا أَشَهِدُوا خَلْقَهُمْ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ

اس کے علاوہ انہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمن کے بندے ہیں ، مؤنث بنادیا ہے۔ کیا یہ لوگ اُن کی تخلیق کے وقت موجود تھے؟ ان کا یہ دعویٰ لکھ لیا جائے گا، اور ان سے بازپُرس ہوگی

آیت ۱۹:  وَجَعَلُوا الْمَلٰٓئِکَۃَ الَّذِیْنَ ہُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا: ’’اور انہوں نے فرشتوں کو‘جو کہ رحمان کے مقرب ّبندے ہیں (اس کی) بیٹیاں قرار دے دیا ہے۔‘‘

           اَشَہِدُوْا خَلْقَہُمْ سَتُکْتَبُ شَہَادَتُہُمْ وَیُسْئَلُوْنَ: ’’کیا یہ لوگ موجود تھے ان کی تخلیق کے وقت؟ ان کی یہ گواہی (کہ فرشتے مؤنث ہیں) لکھ لی جائے گی اور پھر ان سے باز پرس ہو گی۔‘‘

UP
X
<>