April 26, 2024

قرآن کریم > الفتح >sorah 48 ayat 9

لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلاً

تاکہ (اے لوگو !) تم اﷲ اور اُس کے رسول پر اِیمان لاؤ، اور اُس کی مدد کرو، اور اُس کی تعظیم کرو، اور صبح وشام اﷲ کی تسبیح کرتے رہو

آیت ۹ لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَتُعَزِّرُوْہُ وَتُوَقِّرُوْہُ: ’’تا کہ (اے مسلمانو!) تم ایمان رکھو اللہ اور اُس کے رسول پر اور رسول کی مدد کرواور اُس کی تعظیم کرو ۔

            وَتُسَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا: ’’ اور تاکہ تم اللہ کی تسبیح کرو صبح وشام۔‘‘

            اس آیت کے پہلے حصے میں ایمان کے حوالے سے اللہ اور اُس کے رسول کا ذکر ہے‘ اس کے بعد دوسرے فقرے (وَتُعَزِّرُوْہُ وَتُوَقِّرُوْہُ) میں ہُ کی دونوں ضمیریں ’’رسول‘‘ کے لیے ہیں‘ اور اس کے بعد  وَتُسَبِّحُوْہُ میں  ہُ کی ضمیر اللہ کے لیے ہے۔

UP
X
<>