May 2, 2024

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 12

وَّفَجَّــرْنَا الْاَرْضَ عُيُوْنًا فَالْتَقَى الْمَاۗءُ عَلٰٓي اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ

اور زمین کو پھاڑ کر چشمون میں تبدیل کر دیا۔ اور اس طرح (دونوں قسم کا) سارا پانی اُس کام کیلئے مل گیا جو مقدر ہو چکا تھا

آيت 12:  وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا:  «اور هم نے زمين كو پھاڑ كر چشمے هى چشمے كر ديا».

اس وقت اس علاقے كى صورت حال يوں تھى كه آسمان سے مسلسل موسلادھار بارش هو رهى تھى اور نيچے زمين سے جا بجا چشمے اس طرح پھوٹ رهے تھے كه زمين گويا چشموں ميں تبديل هو گئى تھى.

    فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ:  «تو وه سارا پانى مل گيا ايك ايسے كام كے ليے جس كا فيصله هو چكا تھا».

الله تعالى كى طرف سے اس نافرمان قوم كو غرق كرنے كا فيصله هو چكا تھا. چنانچه الله تعالى كے اس فيصلے كے مطابق آسمان سے برسنے والے اور زمين سے پھوٹنے والے پانى نے مل كر ايك خوف ناك سيلاب كى شكل اختيار كرلى.

UP
X
<>