May 2, 2024

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 27

اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ 

ہم ان کے پاس ان کی آزمائش کے طور پر اُونٹنی بھیج رہے ہیں ، اس لئے تم انہیں دیکھتے رہو، اور صبر سے کام لو

آيت 27:  إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ:  «هم بھيجے ديتے هيں اونٹنى كو ان كى آزمائش كے ليے، تو آپ انتظار كيجيے ان كے بارے ميں اور صبر كيجيے».

 يه خطاب حضرت صالح عليه السلام سے هے كه هم ان كے مطالبے كے مطابق اونٹنى بطور معجزه ان كے سامنے لا رهے هيں، جو ان كے ليے بهت بڑى آزمائش بن جائے گى. ليكن ابھى چونكه ان كى مهلت باقى هے اس ليے آپ صبر كے ساتھ ان كے بارے ميں الله كے فيصلے كا انتظار كيجيے.

UP
X
<>