May 2, 2024

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 28

وَنَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْ ۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ

اور ان کو بتادو کہ (کنویں کا) پانی اُن کے درمیان تقسیم کر دیاگیا ہے۔ ہر پانی کا حق دار اپنی باری میں حاضر ہوگا۔‘‘

آيت 28:  وَنَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ:  «اور انهيں بتا ديجيے كه اب پانى ان كے مابين تقسيم هوگا، هر پينے كى بارى پر حاضرى هوگى».

الله تعالى نے ان كے مطالبے پر ايك چٹان سے حامله اونٹنى پيدا كر دى اور اس كا نام ناقة الله (الله كى اونٹنى) [الاعراف: 73 اور هود: 64] ركھا. وه اونٹنى جب چشمے پر پانى پينے كے ليے آتى تو اس كى هيبت سے ان كے تمام مويشى بدك كر بھاگ جاتے تھے. بالآخر باهمى مشورے سے طے هوا كه ايك دن اونٹنى پانى پيے گى دوسرے دن ان كے مال مويشى پانى پينے كے ليے آئيں گے. چنانچه جب وه دوسرے دن چشمے پر آتى تو چشمے كا سارا پانى پى جاتى.

UP
X
<>