May 7, 2024

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 37

وَلَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَيْفِهِ فَطَمَسْـنَآ اَعْيُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِيْ وَنُذُرِ

اور اُنہوں نے لوط کو اُن کے مہمانوں کے بارے میں پھسلانے کی کوشش کی، جس پر ہم نے اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا کہ : ’’ چکھو میرے عذاب اور میری تنبیہات کا مزہ !

آيت 37:  وَلَقَدْ رَاوَدُوهُ عَنْ ضَيْفِهِ فَطَمَسْنَا أَعْيُنَهُمْ:  «اور انهوں نے اس سے اس كے مهمانوں كو لے جانا چاها تو هم نے ان آنكھوں كو مٹا ديا»

حضرت لوط عليه السلام كى قوم كے بد كردار لوگ ان خوبصورت مهمان لڑكوں كو حاصل كرنا چاهتے تھے جو اصل ميں فرشتے تھے. اس پر الله تعالى نے ان سب كو اندھا كر ديا. بائبل ميں اس كى تفصيل يوں بيان هوئى هے كه ان ميں سے ايك فرشتے نے ان لوگوں كى طرف اپنا هاتھ پھيلايا تو وه سب كے سب اندهے هو گئے.

    فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ:  «تو مزا چكھو اب ميرے عذاب كا اور ميرے خبردار كرنے كا».

UP
X
<>