April 26, 2024

قرآن کریم > الـمجادلـة >sorah 58 ayat 3

وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ 

اور جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ، پھر انہوں نے جو کچھ کہا ہے، اُس سے رُجوع کرتے ہیں ، تو اُن کے ذمے ایک غلام آزاد کرنا ہے، قبل اس کے کہ وہ (میاں بیوی) ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں ۔ یہ ہے وہ بات جس کی تمہیں نصیحت کی جارہی ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو، اﷲ اُس سے پوری طرح باخبر ہے

آيت 3:  وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا:  «اور جو لوگ اپنى بيويوں سے ظهار كر بيٹھيں، پھر وه اپنى كهى هوئى بات سے واپس لوٹنا چاهيں»

فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا:  «تو ايك غلام كا آزاد كرنا هو گا، اس سے پهلے كه وه ايك دوسرے كو مس كريں».

يعنى اس معاملے كا كفاره ادا كرو اور پھر سے مياں بيوى كى طرح رهو!

ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ:  «يه بات هے جس كى تمهيں نصيحت كى جا رهى هے. اور جو كچھ تم كر رهے هو الله اس سے باخبر هے».

UP
X
<>