May 5, 2024

قرآن کریم > الـمـمـتـحنة >sorah 60 ayat 11

وَاِنْ فَاتَكُمْ شَيْءٌ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ اِلَى الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَاٰتُوا الَّذِيْنَ ذَهَبَتْ اَزْوَاجُهُمْ مِّثْلَ مَآ اَنْفَقُوْا ۭ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِيْٓ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ 

اور اگر تمہاری بیویوں میں سے کوئی کافروں کے پاس جاکر تمہارے ہاتھ سے نکل جائے، پھر تمہاری نوبت آئے تو جن لوگوں کی بیویاں جاتی رہی ہیں ، اُن کو اتنی رقم ادا کردو، جنتی انہوں نے (اپنی ان بیویوں پر) خرچ کی تھی، اور اﷲ سے ڈرتے رہو جس پر تم اِیمان لائے ہو

آيت 11:  وَإِنْ فَاتَكُمْ شَيْءٌ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ إِلَى الْكُفَّارِ:  «اور اگر تمهارى بيويوں (كے مهر ميں) سے كچھ كفار كى طرف ره جائے»

اس صورت حال كو سمجھنے كے ليے فرض كريں كه ايك مسلمان مرد هجرت كر كے مدينه آ گيا اور اس كى مشركه بيوى مكه ميں هى ره گئى، بعد ميں اس مسلمان نے اس خاتون كو پيغام بھجوايا كه ميرا تمهارا تعلقِ زوجيّت ختم هو چكا هے لهذا تم مهر كى رقم مجھے لوٹا دو. اب اگر اس عورت نے مهر كى رقم واپس نهيں كى تو اس مسئلے كا حل بتايا جا رها هے كه ايسى صورت ميں تمهيں كيا كرنا هے:

فَعَاقَبْتُمْ فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوا:  «تو جب تمهيں موقع هاتھ آ جائے تو جن لوگوں كى بيوياں جاتى رهى هيں انهيں اتنى رقم ادا كر دو جتنى انهوں نے خرچ كى هے».

اگر كسى جنگ سے تمهيں كچھ مالِ غنيمت ملے تو اس ميں سے ان لوگوں كو تلافى كے طور پر كچھ مال دے دو جن كى بيوياں ايمان نه لانے كى وجه سے ان كى زوجيت ميں نهيں رهيں اور وه انهيں مهر كى رقوم بھى لوٹانے كو تيار نهيں، تاكه اس رقم سے مهر ادا كر كے وه لوگ مكه سے هجرت كر كے آنے والى ان خواتين سے نكاح كر سكيں جن كے مشرك خاوند مكه ميں ره گئے هيں.

وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنْتُمْ بِهِ مُؤْمِنُونَ:   «اور اُس الله كا تقوى اختيار كرو جس پر تمهارا ايمان هے».

UP
X
<>