May 2, 2024

قرآن کریم > الـمنافقون >sorah 63 ayat 11

وَلَنْ يُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَاۗءَ اَجَلُهَا ۭ وَاللّٰهُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ 

اور جب کسی شخص کا معین وقت آجائے گا تو اﷲ اُسے ہرگز مہلت نہیں دے گا، اور جو کچھ تم کرتے ہو، اﷲ اُس سے پوری طرح باخبر ہے

آيت 11:  وَلَنْ يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا:   «اور الله هرگز مهلت نهيں دے گا كسى جان كو جب اُس كا وقت معين آ پهنچے گا».

قوموں كى اجل مؤخر هونے كى ايك مثال تو موجود هے، حضرت يونس عليه السلام كى قوم كے معاملے ميں عين وقت پر عذاب ٹالنے كا فيصله هوا تھا، ليكن انسانوں كى انفرادى اجل كبھى مؤخر نهيں كى گئى.

وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ:  «اور جو كچھ تم كر رهے هو الله اُس سے باخبر هے».

          الله تعالى كو معلوم هے كه اس وقت كى يه جزع فزع اور ناله وشيون بھى فى الحقيقت منافقانه هو گى. اگر كهيں بالفرض كوئى مهلت مل بھى جائے تو پھر دوباره مال كى محبت عود كر آئے گى اور پھر تم الله كى راه ميں خرچ كرنے سے كنّى كتراؤ گے.

UP
X
<>