May 1, 2024

قرآن کریم > الـتحريم >sorah 66 ayat 11

وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

اور جن لوگوں نے اِیمان اِختیار کیا ہے، اُن کیلئے اﷲ، فرعون کی بیوی کو مثال کے طور پر پیش کرتا ہے جب اُس نے کہا تھا کہ : ’’ میرے پروردگار ! میرے لئے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنادے، اور مجھے فرعون اور اُس کے عمل سے نجات دیدے، اور مجھے ظالم لوگوں سے بھی نجات عطا فرما۔‘‘

آيت 11: وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ: «اور اهل ايمان (خواتين) كے ليے الله نے مثال بيان كى هے فرعون كى بيوى كى.»

        ان كا نام حضرت آسيه رضى الله عنها (بنت مزاحم) بيان كيا جاتا هے. دريائے نيل سے حضرت موسى عليه السلام كا صندوق ان هى نے نكالا تھا اور حضرت موسى عليه السلام كى پرورش كا اهتمام كيا تھا. بعد ميں وه مسلمان هوگئى تھيں اور هميشه فرعون كے مقابلے ميں حضرت موسى عليه السلام كى طرف دارى كيا كرتى تھيں. جب فرعون كو پتا چل گيا كه آسيه اسے خدا نهيں مانتى اور موسى عليه السلام پر ايمان لا چكى هے تو اس نے ان پر ظلم و ستم كے پهاڑ توڑ ڈالے.  

إِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ: «جب اس نے كها: اے ميرے پروردگار! تو ميرے ليے بنادے اپنے پاس ايك گھر جنت ميں»

وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ: «اور مجھے نجات دے دے فرعون سے بھى اور اس كے عمل سے بھى»

وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ: «اور مجھے اس ظالم قوم سے (جلد از جلد) چھٹكارا دلادے.»

حضرت آسيه رضى الله عنها كى اس دعا سے ان كى ذهنى اور نفسياتى كيفيت كا نقشه سامنے آتا هے. ظاهر هے وه ايك عظيم الشان سلطنت كے مطلق العنان فرماں روا كى بيوى تھيں. اس حيثيت سے انهيں عزت، دولت، شهرت اور محلات ميں هر طرح كى آسائشيں حاصل تھيں. ليكن ان كے ايمان اور الله تعالى سے ان كى محبت كى كيفيت يه تھى كه وه اپنے شوهر اور اس كے كافرانه اعمال سے بيزار هوكر موت كى آرزو مند تھيں.

ان دو مثالوں ميں دو انتهاؤں كى تصوير دكھادى گئى هے. يعنى ايك طرف بهترين شوهروں كے هاں بدترين انجام والى بيوياں هيں اور دوسرى طرف ايك بدترين مرد كے گھر ميں بهترين سيرت و كردار كى حامل بيوى هے.

ظاهر هے حضرت آسيه رضى الله عنها قيامت كے دن حضرت مريم، حضرت خديجه، حضرت عائشه اور حضرت فاطمه رضى الله عنهن جيسى عظيم مراتب كى حامل خواتين ميں شامل هوں گى.

UP
X
<>