May 7, 2024

قرآن کریم > الـملك >sorah 67 ayat 29

قُلْ هُوَ الرَّحْمَنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ

کہہ دو کہ : ’’ وہ رحمن ہے، ہم اس پر اِیمان لائے ہیں ، اور اسی پر ہم نے بھروسہ کیا ہے۔ چنانچہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گاکہ کون ہے جو کھلی گمراہی میں مبتلا ہے۔‘‘

آيت 29: قُلْ هُوَ الرَّحْمَنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا: «(اے نبى!) آپ كهيے كه وه تو رحمن هے، هم اس پر ايمان لا چكے هيں اور اسى پر همارا توكل هے»۔

          ياد رهے كه زير مطالعه مكى سورتيں بالكل ابتدائى زمانے ميں نازل هوئى تھيں، اسى ليے ان ميں حضور اور اهل ايمان كے ساتھ كفار و مشركين كى بالكل ابتدائى رد و قدح كا عكس نظر آتا هے۔ اس كشمكش كا نقطه عروج سورة الانعام، سورة الاعراف اور سوره هود ميں ديكھا جاسكتا هے۔

فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلالٍ مُّبِينٍ: «تو عنقريب تمهيں معلوم هوجائے گا كه كھلى گمراهى ميں كون تھا»۔

آنے والا وقت واضح كردے گا كه هم گمراه تھے يا تم۔

UP
X
<>