April 26, 2024

قرآن کریم > الـملك >sorah 67 ayat 5

وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِلشَّيَاطِينِ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ

اور ہم نے قریب والے آسمان کو روشن چراغوں سے سجا رکھا ہے، اور ان کو شیطانوں پر پتھر برسانے کا ذریعہ بھی بنایا ہے، اور ان کیلئے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے

آيت 5: وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاء الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ: «اور هم نے سب سے قريبى آسمان كو سجاديا هے چراغوں سے»

يعنى زمين سے قريب ترين آسمان كو ستاروں سے مزين كرديا گيا هے۔

 وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِّلشَّيَاطِينِ: «اور ان كو بناديا هے هم نے شياطين كو نشانه بنانے كا ذريعه»

ان ستاروں ميں ايسے ميزائيل نصب كرديے گئے هيں جو غيب كى خبروں كى ٹوه ميں عالم بالا كى طرف جانے والے شياطين جن كو نشانه بناتے هيں۔

 وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ: «اور ان كے ليے هم نے تيار كر ركھا هے جلا دينے والا عذاب۔»

UP
X
<>