May 19, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 144

قَالَ يَا مُوسَى إِنِّي اصْطَفَيْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسَالاَتِي وَبِكَلاَمِي فَخُذْ مَا آتَيْتُكَ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ 

فرمایا : ’’ اے موسیٰ ! میں نے اپنے پیغام دے کر اور تم سے ہم کلام ہو کر تمہیں تمام انسانوں پر فوقیت دی ہے۔ لہٰذا میں نے جو کچھ تمہیں دیا ہے، اُسے لے لو، اور ایک شکر گذار شخص بن جاؤ۔ ‘‘

آیت 144:  قَالَ یٰمُوْسٰٓی اِنِّی اصْطَفَیْتُکَ عَلَی النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیْ وَبِکَلاَمِیْ:  ’’(اللہ نے) فرمایا: اے موسیٰ میں نے تمہیں منتخب کیا ہے لوگوں پر (ترجیح دے کر) اپنی پیغمبری اور اپنی ہم کلامی کے لیے۔‘‘

            یہ حضرت موسیٰ کا امتیازی مقام تھا، جیسے سورۃ النساء میں فرمایا: وَکَلَّمَ اللّٰہُ مُوْسٰی تَکْلِیْمًا۔

            فَخُذْ مَآ اٰتَیْتُکَ وَکُنْ مِّنَ الشّٰکِرِیْنَ:  ’’تو لے لو جو میں تمہیں دے رہا ہوں اور ہو جاؤ شکر کرنے والوں میں۔‘‘

            یعنی یہ الواح جو ہم آپ کو دے رہے ہیں انہیں لے لو اور ان میں جو احکام لکھے ہوئے ہیں ان کا حق ادا کرو۔ 

UP
X
<>