May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 152

إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُواْ الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَذِلَّةٌ فِي الْحَياةِ الدُّنْيَا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ 

 (اﷲ نے فرمایا :) ’’ جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنایا ہے، اُن پر جلد ہی اُن کے رَب کا غضب اور دُنیوی زندگی ہی میں ذلت آپڑے گی۔ جو لوگ افترا پردازی کرتے ہیں ، اُن کو ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں

آیت 152:   اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَیَنَالُہُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّھِمْ وَذِلَّــۃٌ فِی الْْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا:  ’’یقینا جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنالیا، عنقریب ان کو پہنچے گاغضب ان کے رب کی طرف سے اور ذِلت دنیا کی زندگی میں۔‘‘

            ’’غضب‘‘ سے آخرت کا غضب بھی مراد ہے اور قتل مرتد کی وہ سزا بھی جس کا ذکر ہم سورۃ البقرۃ کی آیت: 54 میں پڑھ آئے ہیں۔

            وَکَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُفْتَرِیْنَ:  ’’اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں بہتان باندھنے والوں کو۔‘‘ 

UP
X
<>