May 7, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 173

أَوْ تَقُولُواْ إِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِن قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِّن بَعْدِهِمْ أَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُونَ 

یا یہ نہ کہہ دو کہ : ’’ شرک (کا آغاز) تو بہت پہلے ہمارے باپ دادوں نے کیا تھا، اور ہم اُن کے بعد انہی کی اولاد بنے۔ تو کیا آپ ہمیں اُن کاموں کی وجہ سے ہلاک کردیں گے جو غلط کار لوگوں نے کئے تھے ؟ ‘‘

آیت 173:  اَوْ تَقُوْلُوْٓا اِنَّمَآ اَشْرَکَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَکُنَّا ذُرِّیَّۃً مِّنْ بَعْدِہِمْ:  ’’یا تم یہ کہو کہ شرک تو پہلے ہمارے آباء و اجداد نے کیا تھا‘ اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں سے تھے‘، ۔

            اَفَتُہْلِکُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُوْنَ:  ’’ تو(پروردگار!) کیا تو ہمیں ہلاک کرے گا ان باطل پسند لوگوں کے فعل کے بدلے میں ؟‘‘

             ہمارے بڑے جو راستہ، جو طور طریقے چھوڑ گئے تھے‘ ہم تو ان پر چلتے رہے، لہٰذا ہمارا کوئی قصور نہیں، اصل مجرم تو وہ ہیں جو ہمیں اس دلدل میں پھنسا کر چلے گئے۔ یہ با طل طور طریقے انہوں نے ہی ایجاد کیے تھے، ہم تو صرف ان کے مقلد تھے۔ 

UP
X
<>