May 8, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 174

وَكَذَلِكَ نُفَصِّلُ الآيَاتِ وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

اور اسی طرح ہم نشانیوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں ، تاکہ لوگ (حق کی طرف) پلٹ آئیں

آیت 174:  وَکَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَلَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ:  ’’اور ہم اسی طرح اپنی آیات کو تفصیل سے بیان کر دیتے ہیں تا کہ وہ رجوع کریں۔‘‘

            اب آئندہ آیات میں ایک شخصیت کا واقعہ تمثیلی انداز میں بیان ہوا ہے‘ مگر حقیقت میں یہ محض تشبیہہ نہیں ہے بلکہ حقیقی واقعہ ہے۔ یہ قصہ دراصل ہمارے لیے درسِ عبرت ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ بہت بدنصیب ہے وہ فرد یا قوم جس کو اللہ تعالیٰ اپنے بیش بہا انعام و اکرام اور قربِ خاص سے نوازے، مگر وہ اس کی نافرمانی کا ارتکاب کر کے خود کو ان تمام فضیلتوں سے محروم کر لے اور اللہ کی بندگی سے نکل کر شیطان کا چیلہ بن جائے۔ 

UP
X
<>