May 7, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 178

مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي وَمَن يُضْلِلْ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

جسے اﷲ ہدایت دے، بس وہی ہدایت یافتہ ہوتا ہے، اور جسے وہ گمراہ کر دے، تو ایسے ہی لوگ ہیں جو نقصان اُٹھاتے ہیں

آیت 178:  مَنْ یَّہْدِ اللّٰہُ فَہُوَ الْمُہْتَدِیْ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ:  ’’جسے اللہ ہدایت دیتا ہے وہی ہدایت یافتہ ہوتا ہے‘ اور جنہیں وہ گمراہ کر دے تو وہی لوگ تباہ ہونے والے ہیں۔‘‘

            ’’عہد ِالست‘‘ کے حوالے سے ہم پر یہ بات واضح ہو گئی کہ انسان کا ایک وجود روحانی ہے اور دوسرا مادی یعنی حیوانی۔ اگر انسان کی توجہ اور ساری دلچسپیاں حیوانی وجود کی ضروریات پوری کرنے تک محدود رہیں گی تو پھر وہ بلعم بن باعوراء کی مثال بن جائے گا۔ یہ انفرادی سطح پر بھی ہو سکتا ہے اور قومی و اجتماعی سطح پر بھی۔ اس ضمن میں حکمت قرآنی کا تیسرا نکتہ اگلی آیت میں بیان ہو رہا ہے کہ انسانوں میں سے اکثر وہ ہیں جو صرف اپنے حیوانی جسم کی پرورش میں مصروف ہیں۔ وہ اگرچہ بظاہر تو انسان ہی نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں حیوانوں کی سطح پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ 

UP
X
<>