May 5, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 181

وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ 

اور ہماری مخلوق میں ایک جماعت ایسی بھی ہے جو لوگوں کو حق کا راستہ دکھاتی ہے، اور اُسی (حق) کے مطابق انصاف سے کام لیتی ہے

آیت 181:  وَمِمَّنْ خَلَقْنَآ اُمَّۃٌ یَّہْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَبِہ یَعْدِلُوْنَ:  ’’اور جو انسان ہم نے پیدا کیے ہیں ان میں کچھ لوگ وہ ہیں جو حق کی ہدایت کرتے ہیں اور حق کے ساتھ عدل کرتے ہیں۔‘‘

            یقینا ہر دور میں کچھ لوگ حق کے علمبردار رہے ہیں اور ایسے لوگ ہمیشہ رہیں گے۔ جیسے حضور نے ضمانت دی ہے:

«لَا تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ اُمَّتِیْ ظَاھِرِیْنَ عَلَی الْحَقِّ»  

’’ میری اُمت میں ایک گروہ ضرور حق پر قائم رہے گا۔‘‘ 

UP
X
<>