May 5, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 183

وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ

اور میں اُن کو ڈھیل دیتا ہوں ، یقین جانو کہ میری خفیہ تدبیر بڑی مضبوط ہے

آیت 183:  وَاُمْلِیْ لَہُمْ اِنَّ کَیْدِیْ مَتِیْنٌ:  ’’اور میں ان کو ڈھیل دوں گا‘ یقینا میری چال بہت مضبوط ہے۔‘‘

            ایسے مجرموں کو ڈھیل دینے کی مثال مچھلی کے شکار کی سی ہے۔ جب کانٹا مچھلی کے حلق میں پھنس جائے تو اب وہ کہیں جا نہیں سکتی‘ جتنی ڈور چاہیں ڈھیلی چھوڑ دیں۔ جب آپ چاہیں گے اسے کھینچ کر قابو کر لیں گے۔ 

UP
X
<>