May 5, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 184

أَوَلَمْ يَتَفَكَّرُواْ مَا بِصَاحِبِهِم مِّن جِنَّةٍ إِنْ هُوَ إِلاَّ نَذِيرٌ مُّبِينٌ 

بھلا کیا ان لوگوں نے سوچا نہیں کہ یہ صاحب جن سے ان کا سابقہ ہے، (یعنی آنحضرت ﷺ) ان میں جنون کا کوئی شائبہ نہیں ہے۔ وہ کچھ اور نہیں ، بلکہ صاف صاف طریقے سے لوگوں کو متنبہ کرنے والے ہیں

آیت 184:  اَوَلَمْ یَتَفَکَّرُوْا مَا بِصَاحِبِہِمْ مِّنْ جِنَّۃٍ:  ’’کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ان کے ساتھی (محمد) کو کوئی جنون نہیں ہے۔‘‘

            یعنی رسول اللہ پر کسی طرح کے جنوں کے اثرات یا کسی جن کا سایہ وغیرہ کچھ نہیں ہے۔ یہ بھی متجسسانہ سوال (searching question) کا انداز ہے کہ ذرا غور کرو، کبھی تم نے سوچا ہے کہ ہمارے رسول تمہاری نگاہوں کے سامنے پلے بڑھے ہیں۔ آپ کی سیرت‘ شخصیت‘ طہارت، نظافت اور آپ کا کردار‘ کیا یہ سب کچھ آپ لوگوں کے سامنے نہیں ہے؟ اس کے باوجود تمہارا اس قدر بھونڈا دعویٰ کہ آپ پر جنون کے اثرات ہیں! کبھی تم نے اپنے اس دعوے کے بودے پن پر بھی غور کیا ہے؟

            اِنْ ہُوَ اِلاَّ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ:  ’’وہ نہیں ہیں مگر واضح طور پر خبردار کر دینے والے۔‘‘ 

UP
X
<>