May 5, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 185

أَوَلَمْ يَنظُرُواْ فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ مِن شَيْءٍ وَأَنْ عَسَى أَن يَكُونَ قَدِ اقْتَرَبَ أَجَلُهُمْ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ 

اور کیا ان لوگوں نے آسمانوں اور زمین کی سلطنت پر اور اﷲ نے جوجو چیزیں پید اکی ہیں اُن پر غور نہیں کیا، اور یہ (نہیں سوچا) کہ شاید اِ ن کا مقررہ وقت قریب ہی آپہنچا ہو؟ اب اس کے بعد آخر وہ کونسی بات ہے جس پر یہ ایمان لائیں گے ؟

آیت 185:  اَوَلَمْ یَنْظُرُوْا فِیْ مَلَکُوْتِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللّٰہُ مِنْ شَیْئٍ:  ’’اور کیا ان لوگوں نے غور و فکر نہیں کیا آسمانوں اور زمین کی سلطنت میں اور اللہ نے جو چیزیں بنائی ہیں (ان میں)‘‘

            وَّاَنْ عَسٰٓی اَنْ یَّکُوْنَ قَدِ اقْتَرَبَ اَجَلُہُمْ:  ’’اور یہ (نہیں سوچا) کہ ہو سکتا ہے ان کا مقررہ وقت قریب پہنچ گیا ہو۔‘‘

            اس سے پہلے اسی سورت میں ہم پڑھ آئے ہیں: وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ اَجَلٌ. (آیت: 34) ’’اور ہر قوم کے لیے ایک وقت معین ہے‘‘۔ جس کا علم صرف اللہ کو ہے۔ لہٰذا یہ لوگ کیونکر بے فکر ہو سکتے ہیں!

            فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَہ یُؤْمِنُوْنَ:  ’’اور اب اس کے بعد وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے؟‘‘

UP
X
<>