May 5, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 190

فَلَمَّا آتَاهُمَا صَالِحاً جَعَلاَ لَهُ شُرَكَاء فِيمَا آتَاهُمَا فَتَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ 

لیکن جب اﷲ نے ان کو ایک تندرست بچہ دے دیا تو ان دونوں نے اﷲ کی عطا کی ہوئی نعمت میں اﷲ کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہرانا شروع کر دیا، حالانکہ اﷲ ان کی مشرکانہ باتوں سے کہیں بلند اور برتر ہے

آیت 190:  فَلَمَّـآ اٰتٰـہُمَا صَالِحًا جَعَلاَ لَہ شُرَکَآءَ فِیْمَآاٰتٰـہُمَا:  ’’پھر جب اللہ نے انہیں عطا کر دیا صحیح سالم بچہ، تو ٹھہرا لیے انہوں نے اس کے شریک اس میں جو اللہ نے ان کو عطا کیا تھا۔‘‘

            کہ ہم فلاں بزرگ کے مزار پر گئے تھے، ان کی نگاہِ کرم ہوئی ہے‘ یا فلا ں دیوی یا دیوتا کی کرپا کی وجہ سے ہمیں اولاد مل گئی ہے۔

            فَتَعٰلَی اللّٰہُ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ:  ’’اللہ بہت بلند و بالا ہے ان کے اس شرک سے۔‘‘ 

UP
X
<>