May 9, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 41

لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ 

اُن کیلئے تو دوزخ ہی کا بچھونا ہے، اور اوپر سے اسی کا اوڑھنا۔ اور اِسی طرح ہم ظالموں کو اُن کے کئے کا بدلہ دیا کرتے ہیں

آیت 41:  لَہُمْ مِّنْ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّمِنْ فَوْقِہِمْ غَوَاشٍ وَکَذٰلِکَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ:  ’’ان کے لیے جہنم ہی کا بچھونا ہو گا اور اوپر سے اسی کا اوڑھنا ہو گا۔ اور اسی طرح ہم ظالموں کو بدلہ دیں گے۔‘‘

            آگ کے گدے ہوں گے بچھانے کے لیے اور اسی کے لحاف ہوں گے اوڑھنے کے لیے۔ اور اسی آگ کے اندر ان کا گزر بسر ہوگا۔ 

UP
X
<>