May 8, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 42

وَالَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ لاَ نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَهَا أُوْلَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ 

اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کئے ہیں ۔ (یاد رہے کہ) ہم کسی بھی شخص کو اُس کی طاقت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتے۔ تو ایسے لوگ جنت کے باسی ہیں ۔ وہ ہمیشہ اُس میں رہیں گے

آیت 42:  وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُواالصّٰلِحٰتِ لاَ نُکَلِّفُ نَفْسًا اِلاَّ وُسْعَہَآ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ہُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْنَ:  ’’اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ---- ہم کسی جان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے مگر اس کی وسعت کے مطابق ---- وہی ہوں گے جنت والے، اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش۔‘‘

            یہ مضمون سورۃ البقرۃ کی آخری آیت میں بھی آ چکا ہے۔ اب یہاں پھر دہرایا گیا ہے کہ آخرت کا محاسبہ انفرادی طور پر ہو گا اور ہر فرد کی صلاحیتوں اور اُس کو ودیعت کی گئی نعمتوں کے عین مطابق ہو گا۔ کسی کی استطاعت سے زیادہ کی ذمہ داری اس پر نہیں ڈالی جائے گی۔ 

UP
X
<>