May 9, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 45

الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِالآخِرَةِ كَافِرُونَ 

جو اﷲ کے راستے سے لوگوں کو روکتے تھے، اور اُس میں ٹیڑھ نکالنا چاہتے تھے، اور جو آخرت کا بالکل انکار کیا کرتے تھے۔ ‘‘

آیت 45:  الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَیَبْغُوْنَہَا عِوَجًا: ’’وہ لوگ جو روکتے تھے (اور خود بھی رُکتے تھے) اللہ کے راستے سے اور اس (راستے) میں کجی نکالتے تھے‘‘

            نہ صرف یہ کہ وہ خود ایمان نہیں لائے تھے‘ بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی اس راستے سے روکنے کی حتی الوسع کوشش کرتے تھے۔ اگر کسی شخص کو محمد رسول اللہ کی محفل کی طرف جاتے دیکھتے تو اسے ورغلانے اور بہکانے کے درپے ہو جاتے تھے کہ کہیں آپ کی باتوں سے متاثر ہو کر ایمان نہ لے آئے۔

            وَہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ کٰفِرُوْنَ: ’’اور یہ لوگ آخرت کے منکر تھے۔‘‘ 

UP
X
<>