May 8, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 47

وَإِذَا صُرِفَتْ أَبْصَارُهُمْ تِلْقَاء أَصْحَابِ النَّارِ قَالُواْ رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ 

اور جب اُن کی نگاہوں کو دوزخ والوں کی سمت موڑا جائے گا تو وہ کہیں گے : ’’ اے ہمارے پروردگار ! ہمیں ان ظالم لوگوں کے ساتھ نہ رکھنا۔ ‘‘

آیت 47:  وَاِذَا صُرِفَتْ اَبْصَارُہُمْ تِلْقَآءَ اَصْحٰبِ النَّارِ قَالُوْا رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ: ’’اور جب ان کی نگاہیں پھیری جائیں گی اہل جہنم کی طرف تو (اُس وقت) وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! ہمیں ان ظالموں کے ساتھ شامل نہ کر دیجیو۔‘‘

            جنت کے نظارے کے بعد ان کو جہنم کا منظر بھی دکھایا جائے گا‘ کہ اب ذرا جہنمیوں کی کیفیت کا بھی مشاہدہ کر لو۔ یہ لوگ ابھی تک ’’بین الخوف و الرجاء‘‘ کی کیفیت میں ہوں گے۔ انہیں جنت میں داخلے کی امید بھی ہو گی اور جہنم میں جھونکے جانے کا خوف بھی۔ اس لیے جب وہ اہل ِ جنت کی طرف دیکھیں گے تو انہیں سلام کریں گے اور ساتھ ہی ان کے دلوں میں اُمنگیں اور تمنائیں جاگ جائیں گی کہ اللہ ہمیں بھی ان کے ساتھ شامل کر دے۔ لیکن دوسری طرف جب اہل جہنم پر نظر پڑے گی تو فریاد کریں گے کہ پروردگار! ہم پر رحم فرمائیو اور ہمیں ان ظالم لوگوں کا ساتھی نہ بنائیو!

UP
X
<>