May 8, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 48

وَنَادَى أَصْحَابُ الأَعْرَافِ رِجَالاً يَعْرِفُونَهُمْ بِسِيمَاهُمْ قَالُواْ مَا أَغْنَى عَنكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ 

اور اَعراف والے اُن لوگوں کو آواز دیں گے جن کو وہ اُن کی علامتوں سے پہچانتے ہوں گے۔ کہیں گے کہ : ’’ نہ تمہاری جمع پونجی تمہارے کچھ کام آئی، اور نہ وہ جنہیں تم بڑا سمجھے بیٹھے تھے۔ ‘‘

آیت 48:   وَنَادٰٓی اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالاً یَّعْرِفُوْنَہُمْ بِسِیْمٰہُمْ قَالُوْا مَـآ اَغْنٰی عَنْـکُمْ جَمْعُکُمْ وَمَا کُنْتُمْ تَسْتَـکْبِرُوْنَ:  ’’اور پکاریں گے اہل اعراف (اہل جہنم میں سے) ان لوگوں کو جنہیں وہ پہچانتے ہوں گے ان کی نشانی سے‘ کہیں گے کہ تمہارے کچھ کام نہ آئی تمہاری جمعیت اور (نہ وہ) جو کچھ تم تکبر کیا کرتے تھے۔‘‘

            وہ انہیں یاد دلائیں گے کہ وہ تمہارے حاشیہ نشین‘ تمہارے وہ لاؤ لشکر‘ تمہارا وہ غرور و تکبر، وہ جاہ وحشم سب کہاں گئے؟ اے ابو جہل! یہ تیرے ساتھ کیا ہوا؟ اور اے ولید بن مغیرہ! یہ تیرا کیا انجام ہوا؟

UP
X
<>