May 8, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 50

وَنَادَى أَصْحَابُ النَّارِ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَنْ أَفِيضُواْ عَلَيْنَا مِنَ الْمَاء أَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ قَالُواْ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكَافِرِينَ 

اور دوزخ والے جنت والوں سے کہیں گے کہ : ’’ ہم پر تھوڑا سا پانی ہی ڈال دو، یا اﷲ نے تمہیں جو نعمتیں دی ہیں ، ان کا کوئی حصہ (ہم تک بھی پہنچا دو) ‘‘ وہ جواب دیں گے کہ : ’’ اﷲ نے یہ دونوں چیزیں اُن کافروں پر حرام کر دی ہیں

آیت50:  وَنَادٰٓی اَصْحٰبُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّۃِ اَنْ اَفِیْضُوْاعَلَیْنَا مِنَ الْمَآءِ اَوْ مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ:  ’’اور جہنم والے آواز دیں گے جنت والوں کو کہ کچھ تو بہا دو ہماری طرف پانی میں سے یا اس رزق میں سے (کچھ دے دو) جو اللہ نے تمہیں دے رکھا ہے۔‘‘

            قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَہُمَا عَلَی الْکٰفِرِیْنَ:  ’’ وہ کہیں گے کہ اللہ نے حرام کر دی ہیں یہ دونوں چیزیں (جنت کا پانی اور رزق) کافروں پر۔‘‘

            اہل جنت جواب دیں گے کہ ہم تو شاید یہ چیزیں تم لوگوں کو دینا بھی چاہتے‘ کیونکہ ہماری شرافت سے تویہ بعید تھا کہ تمہیں کورا جواب دیتے، لیکن کیا کریں، اللہ نے کافروں کے لیے جنت کی یہ سب چیزیں حرام کر دی ہیں، لہٰذا ہم یہ نعمتیں تمہاری طرف نہیں بھیج سکتے۔ 

UP
X
<>