May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 80

وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِّن الْعَالَمِينَ 

اور ہم نے لوط کو بھیجا، جب اُس نے اپنی قوم سے کہا : ’’ کیا تم اُس بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا جہان کے کسی شخص نے نہیں کی ؟

آیت 80:  وَلُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِہ:  ’’اور لوط (کو بھی ہم نے بھیجا) جب اُس نے کہا اپنی قوم سے‘‘

            اگرچہ حضرت لوط اس قوم میں سے نہیں تھے، لیکن ان کی طرف مبعوث ہونے اور وہاں جا کر آباد ہو جانے کی وجہ سے ان لوگوں کو آپ کی قوم قرار دیا گیا هے۔

            اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَۃَ مَا سَبَقَکُمْ بِہَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ:  ’’کیا تم ایسی بے حیائی کا ارتکاب کر رہے ہو جوتم سے پہلے تمام جہان والوں میں سے کسی نے بھی نہیں کی۔‘‘

            یعنی اجتماعی طور پر پوری قوم کا ایک شرمناک فعل کو اس انداز سے اپنا لینا کہ اسے اپنا شعار بنا لینا‘ کھلم کھلا اس کا ارتکاب کرنا اور اس میں شرمانے کی بجائے فخر کرنا‘ اس سب کچھ کی مثال تاریخ ِانسانی کے اندر کوئی اور نہیں ملتی۔ 

UP
X
<>