May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 81

إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاء بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُونَ 

تم جنسی ہوس پوری کرنے کیلئے عورتوں کے بجائے مردوں کے پاس جاتے ہو۔ (اور یہ کوئی اتفاقی واقعہ نہیں) بلکہ تم ایسے لوگ ہو کہ (شرافت کی) تمام حدیں پھلانگ چکے ہو۔ ‘‘

آیت81:  اِنَّکُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَہْوَۃً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ:  ’’تم مردوں کا رُخ کرتے ہو شہوت کے ساتھ عورتوں کو چھوڑ کر‘ بلکہ تم تو ہو ہی حد سے تجاوز کرنے والی قوم۔‘‘

            یعنی تمہارا یہ فعل اصولِ فطرت کے بھی خلاف ہے اور قانونِ طبعی سے بھی متصادم۔ 

UP
X
<>