May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 82

وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلاَّ أَن قَالُواْ أَخْرِجُوهُم مِّن قَرْيَتِكُمْ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ 

اُن کی قوم کا جواب یہ کہنے کے سوا کچھ اور نہیں تھا کہ : ’’ نکالو اِن کو اپنی بستی سے ! یہ لوگ ہیں جو بڑے پاکباز بنتے ہیں ! ‘‘

آیت82:  وَمَا کَانَ جَوَابَ قَوْمِہ اِلآَّ اَنْ قَالُوْٓا اَخْرِجُوْہُمْ مِّنْ قَرْیَتِکُمْ اِنَّہُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَہَّرُوْنَ:  ’’تو نہیں تھا اس کی قوم کا کوئی جواب سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا نکالو ان کو اپنی بستی سے، یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں۔‘‘

            ان کے پاس کوئی معقول جواب تو تھا نہیں، شرم و حیا کو وہ لوگ پہلے ہی بالائے طاق رکھ چکے تھے۔ کوئی دلیل‘ کوئی عذر‘ کوئی معذرت، جب کچھ بھی نہ بن پڑا تو وہ حضرت لوط اور آپ کے گھر والوں کو شہر بدر کرنے کے درپے ہو گئے۔ حضرت لوط کی بیوی اس مقامی قوم سے تعلق رکھتی تھی‘ اس لیے وہ آخر وقت تک اپنی قوم کے ساتھ ملی رہی۔ حضرت لوط اللہ کے حکم سے اپنی بیٹیوں کو لے کر عذاب آنے سے پہلے وہاں سے نکل گئے۔ 

UP
X
<>