May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 84

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ 

اور ہم نے اُن پر (پتھروں کی) ایک بارش برسائی۔ اب دیکھو ! ان مجرموں کا انجام کیسا (ہولناک) ہوا ؟

آیت 84:  وَاَمْطَرْنَا عَلَیْہِمْ مَّطَرًا فَانْظُرْ کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُجْرِمِیْن:  ’’اور ہم نے برسائی ان پر ایک بارش‘ تو دیکھو کیا انجام ہوا مجرموں کا!‘‘

            یہ پتھروں کی بارش تھی اور ساتھ شدید زلزلہ بھی تھا جس سے ان کی بستیاں الٹ کر بحیرہ مردار کے اندر دفن ہو گئیں۔ قومِ لوط اہل مکہ سے زمانی اور مکانی لحاظ سے زیادہ دور نہیں تھی‘ اس قوم کے قصے اہل ِعرب کی تاریخی روایات کے اندر موجود تھے۔ چنانچہ اہل مکہ اس قوم کے حسرتناک انجام سے خوب واقف تھے۔ 

UP
X
<>