May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 87

وَإِن كَانَ طَآئِفَةٌ مِّنكُمْ آمَنُواْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ وَطَآئِفَةٌ لَّمْ يْؤْمِنُواْ فَاصْبِرُواْ حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ 

اور اگر تم میں سے ایک گروہ اُس پیغام پر ایمان لے آیا ہے جو میرے ذریعے بھیجا گیا ہے، اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا، تو ذرا اُس وقت تک صبر کرو جب تک اﷲ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے۔ اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ ‘‘

آیت 87:  وَاِنْ کَانَ طَآئِفَۃٌ مِّنْکُمْ اٰمَنُوْا بِالَّذِیْٓ اُرْسِلْتُ بِہ وَطَآئِفَۃٌ لَّـمْ یُؤْمِنُوْا:  ’’اور اگر تم میں سے ایک گروہ ایمان لے آیا ہے اس چیز پر جو مجھے دے کر بھیجا گیاہے اور ایک گروہ ایمان نہیں لایا ہے‘‘

            فَاصْبِرُوْا حَتّٰی یَحْکُمَ اللّٰہُ بَیْنَنَا وَہُوَ خَیْرُ الْحٰکِمِیْنَ:  ’’ تو تم صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے مابین فیصلہ فرما دے، اور یقینا وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>