April 30, 2024

قرآن کریم > نوح >sorah 71 ayat 11

يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا

وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا

آيت 11: يُرْسِلِ السَّمَاء عَلَيْكُم مِّدْرَارًا: «وه تم پر آسمان سے خوب بارشيں برسائے گا۔»

          يعنى اگر الله تعالى كے فرماں بردار بندے بن كر رهو گے تو وه تمهارى دنيوى زندگى ميں بھى تمهارے ليے آسانياں پيدا كرے گا اور تمهارے علاقے ميں خوب بارشيں برسائے گا، جس سے تمهارے رزق ميں اضافه هوگا۔ ان الفاظ سے يوں لگتا هے حضرت نوح عليه السلام كى بعثت كے بعد كسى دور ميں اس قوم پر خشك سالى اور قحط كا عذاب آيا تھا۔ جيسے قوم فرعون پر قحط اور دوسرے عذاب بھى بھيجے گئے تھے (الأعراف: ركوع16) ۔ يا جيسے حضور صلى الله عليه وسلم كى بعثت كے بعد مكه ميں بهت سخت قحط پڑا تھا (سورة الدخان: ركوع1)۔ ايسے چھوٹے چھوٹے عذاب در اصل هر رسول كى بعثت كے بعد متعلقه قوم كے لوگوں پر وقتا فوقتا اس ليے مسلط كيے جاتے تھے تاكه وه خواب غفلت سے جاگ جائيں اور اپنے رسول كى دعوت كو سنجيدگى سے سنيں۔

UP
X
<>