May 3, 2024

قرآن کریم > نوح >sorah 71 ayat 24

وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا

اس طرح انہوں نے بہت سوں کو گمراہ کر دیا ہے، لہٰذا (یارَبّ !) آپ بھی ان کو گمراہی کے سوا کسی اور چیز میں ترقی نہ دیجئے۔‘‘

آيت24 : وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا وَلا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلاَّ ضَلالاً: «اور انهوں نے تو بهتوں كو بهكا ديا هے۔ اور (اے الله) اب تو ان ظالموں كے ليے سوائے گمراهى كے اور كسى چيز ميں اضافه نه فرما!»

حضرت نوح عليه السلام كے ان الفاظ سے اندازه هوتا هے كه اس مرحلے پر آپ عليه السلام كے صبر كا پيمانه لبريز هوچكا هے۔ اب آپ عليه السلام كى حميت دينى كو اس ناهنجار قوم كا ايمان لانا گوارا نهيں، بلكه الله تعالى كے حضور فرياد كناں هيں كه پروردگار! اب تو ان گمراهوں كى گمراهى ميں هى اضافه فرما۔ بالكل ايسى هى كيفيت كى جھلك حضرت موسى عليه السلام كى اس دعا ميں بھى نظر آتى هے:

(وَقَالَ مُوسَى رَبَّنَا إِنَّكَ آتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلأهُ زِينَةً وَأَمْوَالاً فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا رَبَّنَا لِيُضِلُّواْ عَن سَبِيلِكَ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُواْ حَتَّى يَرَوُاْ الْعَذَابَ الأَلِيمَ)

«اور موسى عليه السلام نے عرض كيا: اے همارے پرورد گار! تو نے فرعون اور اس كے سرداروں كو سامان زيب و زينت اور اموال عطا كرديے هيں دنيا كى زندگانى ميں۔ پروردگار! اس ليے كه وه لوگوں كو گمراه كريں تيرے راستے سے! اے همارے رب! اب ان كے اموال كو برباد كردے اور ان كے دلوں ميں سختى پيدا كردے كه يه ايمان نه لائيں جب تك كه يه كھلم كھلا ديكھ نه ليں عذاب اليم كو۔»

UP
X
<>