May 2, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 34

وَمَا لَهُمْ أَلاَّ يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُواْ أَوْلِيَاءهُ إِنْ أَوْلِيَآؤُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ 

اور بھلا ان میں کیا خوبی ہے کہ اﷲ اُن کو عذاب نہ دے جبکہ وہ لوگوں کو مسجدِ حرام سے روکتے ہیں ، حالانکہ وہ اُس کے متولّی نہیں ہیں ۔ متقی لوگوں کے سوا کسی قسم کے لوگ اُس کے متولّی نہیں ہوسکتے، لیکن ان میں سے اکثر لوگ (اس بات کو) نہیں جانتے

 آیت 34:  وَمَا لَہُمْ اَلاَّ یُعَذِّبَہُمُ اللّٰہُ وَہُمْ یَصُدُّوْنَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ: ’’اور کیا (رکاوٹ) ہے ان کے لیے کہ اللہ اُن کو عذاب نہ دے جب کہ وہ روک رہے ہیں مسجد ِحرام سے (لوگوں کو)‘‘

             وَمَا کَانُوْٓا اَوْلِیَآءَہ اِنْ اَوْلِیَآؤُہ اِلاَّ الْمُتَّقُوْنَ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَہُمْ لاَ یَعْلَمُوْنَ: ’’درآنحالیکہ وہ اس کے متولی بھی نہیں ہیں۔ اس کے (اصل) متولی تو صرف متقی لوگ ہیں‘ لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی۔‘‘ 

UP
X
<>