May 5, 2024

قرآن کریم > الأنفال >surah 8 ayat 69

فَكُلُواْ مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَيِّبًا وَاتَّقُواْ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 

لہٰذا اب تم نے جو مالِ غنیمت میں حاصل کیا ہے، اُسے پاکیزہ حلال مال کے طور پر کھاؤ، اور اﷲ سے ڈرتے رہو۔ یقینا اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

  آیت 69:  فَـکُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلاً طَیِّبًا: ’’تو اب کھاؤ جو کچھ تمہیں ملا ہے غنیمت میں سے (کہ وہ تمہارے لیے) حلال اور طیب (ہے)‘‘

             ایک مالِ غنیمت تو وہ تھا جو مسلمانوں کو عین حالت جنگ میں ملا تھا، اور دوسرے اس مال کو بھی غنیمت قرار دے کر بلا کراہت حلال اور جائز قرار دے دیا گیا جو قیدیوں سے بطور فدیہ حاصل کیا گیاتھا۔

             وَّاتَّقُوا اللّٰہَ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ: ’’اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو‘ یقینا اللہ بخشنے والا‘ رحم فرمانے والا ہے۔‘‘ 

UP
X
<>