May 8, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 104

أَلَمْ يَعْلَمُواْ أَنَّ اللَّهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَأْخُذُ الصَّدَقَاتِ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ 

کیا ان کو یہ معلوم نہیں کہ اﷲ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ بھی قبول کرتا ہے، اور صدقات بھی قبول کرتا ہے، اور یہ کہ اﷲ بہت معاف کر نے والا، بڑا مہربان ہے

 آیت 104: اَلَمْ یَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ ہُوَ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہ وَیَاْخُذُ الصَّدَقٰتِ: ‘‘کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور ان کے صدقات کو قبولیت عطا فرماتا ہے‘‘

            یعنی اللہ کے بندوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ التوّاب بھی ہے اور اپنے بندوں کے صدقات کو شرفِ قبولیت بھی بخشتا ہے۔ رسول اللہ نے صدقہ و خیرات وغیرہ کے مال کو اپنے لیے اور اپنی اولاد کے لیے حرام قرار دیا ہے۔ مگر اللہ کا اپنے بندوں پر یہ خاص احسان ہے کہ وہ ‘‘الغنی‘‘ہے‘ بے نیاز ہے‘ اسے کسی چیز کی ضرورت نہیں‘ مگر پھر بھی وہ اپنے بندوں سے ان کے نفقات وصدقات کو قبول فرماتا ہے۔

            وَاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ: ‘‘اور یہ کہ وہ بہت ہی توبہ قبول فرمانے والا‘ بہت رحم فرمانے والا ہے۔‘‘

UP
X
<>