May 4, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 115

وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِلَّ قَوْمًا بَعْدَ إِذْ هَدَاهُمْ حَتَّى يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ 

اور اﷲ ایسا نہیں ہے کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک اُس نے اُن پر یہ بات واضح نہ کر دی ہو کہ اُنہیں کن باتوں سے بچنا ہے۔ یقین رکھو کہ اﷲ ہر چیز کو خوب جانتا ہے

 آیت ۱۱۵: وَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِلَّ قَوْمًا بَعْدَ اِذْ ہَدٰہُمْ حَتّٰی یُـبَـیِّنَ لَہُمْ مَّا یَتَّـقُوْنَ:  ‘‘اور اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ کسی قوم کو گمراہ کر دے اس کے بعد کہ انہیں ہدایت دی ہو جب تک اُن پر واضح نہ کر دے کہ انہیں کس چیز سے بچنا ہے۔‘‘

            یہ گویا معافی کا اعلان ہے اُن لوگوں کے لیے جو اس حکم کے نازل ہونے سے پہلے اپنے مشرک والدین یا رشتہ داروں کے لیے دعا کرتے رہے تھے۔

            اِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ: ‘‘یقینا اللہ ہر شے کا جاننے والا ہے۔‘‘

UP
X
<>