May 4, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 119

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللَّهَ وَكُونُواْ مَعَ الصَّادِقِينَ 

اے ایمان والو ! اﷲ سے ڈرو، اور سچے لوگوں کے ساتھ رہا کرو

 آیت ۱۱۹: یٰٓــاَیـُّــہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ: ‘‘اے اہل ایمان! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور سچے لوگوں کی معیت اختیار کرو۔‘‘

            یہ گویا جماعتی زندگی اختیار کرنے کا حکم ہے۔ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے اور جماعتی زندگی سے منسلک رہنے کے بہت سے فوائد اور بہت سی برکتیں ہیں‘ جیسا کہ اس سے پہلے ہم سورۃ الانعام کی  (آیت: ۷۱) میں پڑھ آئے ہیں:  لَہ اَصْحٰبٌ یَّدْعُوْنَہ اِلَی الْہُدَی ائْتِنَا۔ جماعتی زندگی دراصل ایک قافلے کی مانند ہے۔ قافلے میں دورانِ سفر اگر کسی ساتھی کی ہمت جواب دے رہی ہو یا کوئی معذوری آڑے آ رہی ہو تو دوسرے ساتھی اسے سہارا دینے‘ ہاتھ پکڑنے اور ہمت بندھانے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔ 

UP
X
<>