May 4, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 62

يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَن يُرْضُوهُ إِن كَانُواْ مُؤْمِنِينَ 

 (مسلمانو !) یہ لوگ تمہارے سامنے اﷲ کی قسمیں اس لئے کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ، حالانکہ اگر یہ واقعی مومن ہوں تو اﷲ اور اس کے رسول اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ یہ اُن کو راضی کریں

 آیت 62: یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰہِ لَـکُمْ لِیُرْضُوْکُمْ: ‘‘(اے مسلمانو!) یہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تا کہ تمہیں راضی کریں۔‘‘

            اس مہم کی تیاری کے دوران منافقین کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ جھوٹے بہانے بنا کر رسول اللہ سے رخصت لے لیتے‘ اور پھر قسمیں کھا کھا کر مسلمانوں کو بھی یقین دلانے کی کوشش کرتے کہ ہم آپ کے مخلص ساتھی ہیں‘ آپ لوگ ہم پر شک نہ کریں۔

            وَاللّٰہُ وَرَسُوْلُہ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْہُ اِنْ کَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ: ‘‘اللہ اور اس کا رسول اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ وہ انہیں راضی کریں اگر وہ واقعتا مؤمن ہیں۔‘‘

UP
X
<>