May 5, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 64

يَحْذَرُ الْمُنَافِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُمْ بِمَا فِي قُلُوبِهِم قُلِ اسْتَهْزِؤُواْ إِنَّ اللَّهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُونَ

منافق لوگ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ مسلمانوں پر کہیں کوئی ایسی سورت نازل نہ کر دی جائے جو انہیں اِن (منافقین) کے دلوں کی باتیں بتلا دے۔کہہ دو کہ : ’’ (اچھا !) تم مذاق اڑاتے رہو ؛ اﷲ وہ بات ظاہر کرنے والا ہے جس سے تم ڈرتے تھے۔ ‘‘

 آیت 64: یَحْذَرُ الْمُنٰفِقُوْنَ اَنْ تُنَزَّلَ عَلَیْہِمْ سُوْرَۃٌ تُنَبِّهمْ بِمَا فِیْ قُلُوْبِہِمْ: ‘‘یہ منافق ڈرتے رہتے ہیں کہ کہیں مسلمانوں پر کوئی ایسی سورت نازل نہ ہو جائے جو ان کو ہمارے دلوں کی حالت بتا دے۔‘‘

            ان کے دلوں میں چونکہ چور ہے اس لیے انہیں ہر وقت یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کہیں وحی کے ذریعے ان کے جھوٹ کاپردہ چاک نہ کر دیا جائے۔

            قُلِ اسْتَہْزِؤُوْا اِنَّ اللّٰہَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ: ‘‘آپ کہیے کہ ابھی تم استہزاء کرتے رہو‘ یقینا (ایک وقت آئے گاکہ) اللہ ظاہر کر کے رہے گا جس سے تم ڈر رہے ہو۔‘‘

UP
X
<>