May 4, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 68

وَعَدَ الله الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا هِيَ حَسْبُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ 

اﷲ نے منافق مردوں ، منافق عورتوں اور تمام کافروں سے دوزخ کی آگ کا عہد کر رکھا ہے، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ وہی اُن کو راس آئے گی۔ اﷲ نے ان پر پھٹکار ڈال دی ہے، اور ان کیلئے اٹل عذاب ہے

 آیت 68: وَعَدَ اللّٰہُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْکُفَّارَ نَارَ جَہَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا: ‘‘اللہ نے وعدہ کیا ہے ان منافق مردوں‘ منافق عورتوں اور تمام کفار سے جہنم کی آ گ کا‘ جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔‘‘

            ہِیَ حَسْبُہُمْ وَلَعَنَہُمُ اللّٰہُج وَلَہُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ: ‘‘بس وہی ان کے لیے کفایت کرے گی۔ اوراللہ نے ان پر لعنت فرما دی ہے اور ان کے لیے عذاب ہے قائم رہنے والا۔‘‘

            ایسا عذاب جو ان کو مسلسل دیا جائے گا اور اس کی شدت کبھی کم نہ ہو گی۔ 

UP
X
<>